افغانستان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے مقامی کونسل کے دو ارکان اور افغان پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبہ اُرزگان میں ہفتہ کی شب پیش آنے والے اس واقعے میں کونسل کے دو ارکان زخمی بھی ہوئے۔
کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن طالبان اور دیگر شدت پسند گروہ افغان و اتحادی افواج کے علاوہ سیاسی رہنماؤں کو سڑک میں نصب کردہ بموں کے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔