رسائی کے لنکس

افغانستان: انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلیے عدالت کے قیام کا اعلان


افغانستان: انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلیے عدالت کے قیام کا اعلان
افغانستان: انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلیے عدالت کے قیام کا اعلان

افغان حکومت نے رواں سال ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کی گئی مبینہ دھاندلی سے متعلق شکایات کی سماعت کیلیے عدالتی ٹریبیونل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ایک افغان حکومتی اہلکار نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ صدر حامد کرزئی نے سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلیے پانچ رکنی ٹریبیونل کے قیام کی درخواست منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغان پارلیمان کے 249 رکنی ایوانِ زیریں کے انتخاب کیلیے 18 ستمبر کو ملک بھر میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ الیکشن حکام کو انتخابی عمل میں دھاندلی سے متعلق پانچ ہزار سے زائد شکایتوں کی وصولی کے بعد حتمی نتائج کا اعلان یکم دسمبر تک موخر کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں شکایتوں کی ابتدائی تحقیقات کے بعد الیکشن حکام نے انتخابات میں ڈالے گئے 25 فیصد ووٹ جعلی قرار دے کر مسترد کرنے کے علاوہ کامیاب ہونے والے 24 امیدواران کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

افغان صدر حامد کرزئی نے نو منتخب پارلیمان کا اجلاس 20 جنوری کو طلب کرنے کا اعلان کر رکھاہے۔

XS
SM
MD
LG