افغان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی خصوصی عدالت نے نئی پارلیمان کے افتتاح کو ایک ماہ کے لیے موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔
پانچ رکنی ٹرائی بیونل کے سربراہ صادق الله حقیق نے بدھ کو کابل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صدر حامد کرزئی سے کی گئی اس درخواست کا مقصد شکایات سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید وقت کا حصول ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ٹرائی بیونل کو الزامات کا جائزہ لینے کے لیے چند ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا جس میں تحقیقات مکمل نہیں کی جا سکی ہیں۔
افغان صدر نے ستمبر 2010ء میں ہونے والے انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی نئی پارلیمان کے افتتاح کے لیے جنوری 23 کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1