افغانستان کے مشرقی صوبے کُنڑ میں جمعہ کو ایک مسجد پر خودکش بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ضلع غازی آباد میں کیا گیا اور اس میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی پولیس کا سربراہ اور ایک انٹیلی جنس ادارے کا افسر بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق خوکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا کیا۔ کسی گروہ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔