رسائی کے لنکس

نیٹو ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 9 فوجی ہلاک


نیٹو ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 9 فوجی ہلاک
نیٹو ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 9 فوجی ہلاک

افغانستان میں اس سال نیٹو کی زیر قیادت اتحادی افواج کی ہلاکتوں کی تعداد 529 ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال یہ تعداد521 تھی۔ ان اعداد وشمارکا حساب رکھنے والی ایک ویب سائیٹ کے مطابق امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے افغانستان پر حملے کے بعد سے آج تک مجموعی طور پر 2,097 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 60 فیصد امریکی ہیں۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی ا فواج کے نو اہلکار ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

منگل کی صُبح ملک کے ایک جنوبی حصے میں پیش آ نے والے اس حادثے میں تین دیگر افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک غیر ملکی فوجی، ایک افغان فوجی اور ایک امریکی شہری شامل ہیں۔

کابل میں ایک بیان میں نیٹو نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ہیلی کاپٹر پر” دشمن کے حملے “ کی کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

منگل کے واقعہ کے بعد افغانستان میں اس سال نیٹو کی زیر قیادت اتحادی افواج کی ہلاکتوں کی تعداد 529 ہوگئی ہے۔ گذشتہ سال یہ تعداد521 تھی۔

ان اعداد وشمارکا حساب رکھنے والی ایک ویب سائیٹ کے مطابق امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے افغانستان پر حملے کے بعد سے آج تک مجموعی طور پر 2,097 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 60 فیصد امریکی ہیں۔

ایک روز قبل اتحادی اور افغان افواج نے شمالی صوبے بغلان میں مشترکہ کارروائی کر کے ایک طالبان کمانڈر کو گرفتار اوراس کے دو ساتھیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یہ کارروائی ہمت خیل گاؤں میں کی گئی اور اس میں ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کا نام مُلا محبوب الٰہی بتایا گیا ہے جو نیٹو کے ایک بیان کے مطابق اہم طالبان رہنما تھا اور باقاعدگی سے پاکستانی طالبان کمانڈروں سے ملاقاتیں کرتا تھا۔

زیر حراست طالبان کمانڈر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہفتہ کو افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران مختلف حملوں میں ملو ث تھا۔


XS
SM
MD
LG