افغانستان کے مشرقی صوبے قندوز میں جمعہ کو خودکش بم حملے میں ضلعی گورنر سمیت کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
عہدیداروں کے مطابق ضلع آرچی کے گورنر کو ایک مسجد میں نشانہ بنایا گیا جہاں وہ ایک مقامی قبائلی رہنماء کے انتقال کے بعد ہونے والی دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔
حکام کے مطابق ضلعی گورنر صدرالدین کو خودکش حملہ آور نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دیگر عہدیداروں اور عمائدین کے ہمراہ مسجد میں موجود تھے۔
زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان شدت پسندوں کی طرف سے افغان اور بین الاقوامی افواج کے خلاف حالیہ مہینوں میں ہلاکت خیز حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔