افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق دارالحکومت کابل کے قریب فوجیوں کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ سامان سے لدے ٹرکوں کی حفاظت پر افغان ’پبلک پروٹیکشن فورس‘ کے اہلکار تعینات تھے اور جن پر منگل کو سید آباد ضلع میں شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔
اس حملے میں محافظ فورس کے پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ اُن کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا۔
جس شاہراہ پر یہ واقعہ پیش آیا اسی سے گزر کر ایران اور پاکستان سے دارالحکومت کابل تک سامان سے لدے ٹرک آتے ہیں۔