رسائی کے لنکس

افغان جنگ کی حمایت میں مزید کمی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کی قیادت میں افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ کی حمایت میں مزید کمی ہوئی ہے اور ایک تازہ جائزہ رپورٹ کے مطابق اس وقت صرف 27 فیصد امریکی اس مہم کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔

جنگ کی مخالفت کرنے والوں میں تقریباً نصف تعداد کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کی افغانستان میں موجودگی سے نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہو رہا ہے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس ’اے پی‘ اور جے ایف کے- پول کے اس سروے کی تفصیلات بدھ کو جاری کی گئی ہیں جن میں 66 فیصد نے جنگ کی مخالفت کی ہے۔ ان میں سے 40 فیصد نے جنگ کی ’’شدت سے‘‘ مخالفت کی ہے۔

ایک سال قبل کیے جانے والے سروے میں 37 فیصد نے جنگ کی حمایت میں رائے دی تھی جبکہ 2010ء میں یہ شرح 46 فیصد تھی۔

جائزہ رپورٹ میں ایسے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے جن کے خیال میں امریکی افواج کے ہاتھوں اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باعث امریکیوں کے لیے دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

27 فیصد لوگوں کے خیال میں القاعدہ کے لیڈر کی ہلاکت سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ 31 فیصد سمجھتے ہیں کہ یہ خطرہ کم ہوا ہے اور 38 فیصد کا ماننا ہے کہ اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG