افغانستان میں بدھ کو مشرقی صوبہ ننگرہار میں گورنر کے دفاتر پر مشتمل ’کمپاؤنڈ‘ کے باہر قائم چوکی کے قریب دو بم دھماکوں میں کم از کم ایک پولیس افسر ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
دھماکے جلال آباد شہر میں ہوئے جہاں حکام کے مطابق پہلے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور جیسے ہی افسران و دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو ریموٹ کنڑول کی مدد سے دوسرا بم دھماکا کیا گیا۔
دوسرے بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ تین راہگیر بھی اس کی زد میں آئے۔
عہدیدار اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ گورنر کے کمپاؤنڈ کے باہر قائم چوکی کے قریب یہ بم کیسے نصب کیے گئے۔
صوبہ ننگر ہار ہی میں گزشتہ ہفتہ کو سڑک میں نصب بم سے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔