رسائی کے لنکس

دو بم دھماکوں میں افغان شہری ہلاک و زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتوار کو جنوبی افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی بتائی گئی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے قندھار صوبے کے ارغنداب ضلع میں کیے گئے جن میں سے پہلے دھماکے کا نشانہ کتوں کی لڑائی دیکھنے والے تماشائی بنے جب کہ دوسرے دھماکے میں پولیس کی اُس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔

کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان زمرے بشری نے بتایا ہے کہ ان واقعات میں آٹھ افغان شہری اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ مجموعی طور پر ان بم دھماکوں میں پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG