رسائی کے لنکس

افغانستان میں کمان کی تبدیلی دو مارچ کو: پینٹاگان


جنرل جان نکلسن
جنرل جان نکلسن

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تاریخ کی بدھ کو تصدیق ہو چکی ہے۔ سکیورٹی وجوہ کی بنا پر، اُنھوں نے یہ لیفٹیننٹ جنرل نکلسن کی افغانستان آمد کی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا

افغانستان میں سرکردہ امریکی جنرل جان کیمپ بیل کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل جان ’مِک‘ نکلسن کی کمان کی تبدیلی کی تقریب دو مارچ کو ہوگی۔ یہ بات کیمپ بیل کے چوٹی کے ترجمان نے جمعرات کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کو بتائی۔

کابل سے ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے، برگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے بتایا کہ اِس تاریخ تک جنرل نکلسن افغانستان آچکے ہوں گے، جب کہ دونوں کو عبوری دور کے لیے درکار وقت میسر آچکا ہوگا۔

شوفنر نے کہا کہ اِس تاریخ کی بدھ کو تصدیق ہو چکی ہے۔ سکیورٹی وجوہ کی بنا پر، اُنھوں نے یہ لیفٹیننٹ جنرل نکلسن کی افغانستان آمد کی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا۔

جنرل کیمپ بیل کہہ چکے ہیں کہ عبوری دور کے بعد وہ فوج سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

جنرل کے قریبی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے اُنھیں فور اسٹار جنرل کے عہدے کی پیش کش کی تھی، جو اُنھوں نے قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
جنرل کیمپ بیل نے اگست 2014ء کو نیٹو کی بین الاقوامی سکیورٹی اعانتی فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ اُسی سال، اُنھوں نے نیٹو کو مشاورت اور اعانتی آپریشن سے لڑاکا مشن میں تبدیل کرنے کے کام کی قیادت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG