افغان فوج کی وردی پہنے ایک مسلح شخص نےافغانستان میں امریکی قیادت میں لڑنے والی اتحادی فوج کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ فوجی تنصیبات کے اندر ہونے والے حملوٕ ں کے سلسلےکی ایک کڑی ہے، جن کے باعث نیٹو اور افغان فوجوں کے مابین اعتماد کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
بین الاقوامی فوج کی مشترکہ کمان نے اتوار کے روز بتایا کہ اِس فوجی کی ہلاکت جنو ب کے علاقے میں واقع ہوئی۔ اُن کی شناخت اور قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ایک اور خبر کے مطابق، افغان حکام نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق اور جنوب میں ہونے والے دھماکوں میں 11شہری ہلاک ہوئے۔ سڑک پر نصب ایک بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ ارکان ہلاک ہوئے، جن میں ایک ماں اور کچھ ہی گھنٹے قبل پیدا ہونے والا ایک کمسن ہلاک ہوئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی صوبہ خوست میں اس وقت پیش آیا جب بچے کی پیدائش کے بعد ماں گھر واپس آرہی تھی کہ جس ٹرک میں وہ سوار تھے وہ بم کی زد میں آگیا۔
اتوار کے ہی روز جنوبی صوبہٴ ہلمند میں اُس وقت تین افراد کی موت واقع ہوئی جب اُن کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
فوری طور پر، اِن دھماکوں کے بارے میں کسی نے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تاہم، سڑک کنارے بم نصب کرکے دھماکے کرنا طالبان باغیوں کا ایک حربہ رہا ہے جو مغرب کی حمایت سے جاری کابل حکومت کو گرانے کے درپے ہیں۔ اکثرو بیشتر فوجی اِن بموں کا ہدف نہیں بنتے، بلکہ شہری زد میں آجا تے ہیں، جو وہی سڑکیں استعمال کرتے ہیں۔