رسائی کے لنکس

افغان انٹیلی جنس ایجنسی پر خودکش بمباروں کا حملہ


افغان سکیورٹی فورسز کی وین جائے حادثہ پر کھڑی ہے
افغان سکیورٹی فورسز کی وین جائے حادثہ پر کھڑی ہے

ایک خودکش بمبار نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی ’این ڈی ایس‘ کی عمارت کے باہر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا۔

افغانستان میں بدھ کو تین خودکش بمباروں نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی ’نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی‘ پر حملہ کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ایک خودکش بمبار نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی ’این ڈی ایس‘ کی عمارت کے باہر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دو دیگر خودکش بمبار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق این ڈی ایس کی عمارت کابل کے حساس علاقے میں واقع ہے جس کے قریب ہی وزارت داخلہ اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں بھی ہیں۔

حکام نے کہا کہ دھماکے سے قرب وجوار کی عمارتوں کو شیشے ٹوٹ گئے اور کم ازکم 30 افراد زخمی ہوئے۔

طالبان نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ خودکش دھماکا ایک ایسے وقت ہوا ہے جب چند دن پہلے افغان صدر حامد کرزئی واشنگٹن سے وطن واپس پہنچے ہیں جہاں انھوں نے افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر امریکی صدر براک اوباما سے تبادلہ خیال کیا۔
XS
SM
MD
LG