رسائی کے لنکس

نیٹو کے فضائی حملے میں 14 افغان خواتین اور بچے ہلاک


نیٹو کے فضائی حملے میں 14 افغان خواتین اور بچے ہلاک
نیٹو کے فضائی حملے میں 14 افغان خواتین اور بچے ہلاک

افغان حکام نے کہا ہے کہ جنوب مغربی صوبے ہلمند میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں 14 خواتین اور بچے ہلاک اور چھ شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان داؤد احمدی نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ شب ضلع نوزاد میں اُس وقت پیش آیا جب امریکی افواج نے اُن کے ایک اڈے پر حملہ آور ہونے والے طالبان شدت پسندوں کے خلاف نیٹو سے فضائی کارروائی کی درخواست کی۔

ترجمان کے مطابق نیٹو طیاروں سے کی گئی بمباری کی زد میں دو گھر بھی آئے اور ان میں موجود دو خواتین اور 12 بچے ہلاک ہو گئے۔

نیٹو کے ایک ترجمان میجر ٹِم جیمز کا کہنا ہے کہ اُن کی تنظیم کو شہری ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اتحادی افواج اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مل کر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی افواج کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں شہری ہلاکتیں صدر حامد کرزئی اور نیٹو حکام کے درمیان تناؤ کی وجہ بنتی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG