نیٹو نے کہا ہےکہ افغانستان میں ایک ہی دِن میں تشدد کے کئی واقعات ہوئے۔ الگ الگ حملوں میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
چار امریکی الگ الگ واقعات میں ملک کے مشرق میں ہلاک ہوئے، جب کہ باغیوں کے حملے میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ دیگر دو جنوب میں سڑک پر نصب بم کے علیحدہ حملوں میں ہلاک ہوئے۔
نیٹو نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے خوست میں فوجی قافلے کے قریب کار خودکش حملہ ہوا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جوں جوں بین الاقوامی افواج نے طالبان شدت پسندوں کا صفایا کرنے کے لیے حملےتیز کیے ہیں، ویسے ہی ملک بھر میں باغیوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ گذشتہ ماہ غیر ملکی افواج کے لیےمہلک ترین ثابت ہوا جب 102فوجی ہلاک ہوئے۔
ہفتے کے روز مسلح افراد نے افغانستان کے مشرقی سرحدی صوبے پکتیا میں 11پاکستانی مسافروں کو ہلاک کر دیا جو افغان علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔ وہ ایک چھوٹی بس میں سفر کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1