رسائی کے لنکس

افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیس نے کہا ہے کہ جمعے کے روز ایک خودکش بمبار نے حکومت نواز ملیشیا کے ایک کمانڈر کے گھر شادی کی تقریب پر حملہ کیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور کم ازکم 14 زخمی ہو گئے۔

ملیشیا کمانڈر ملک طور کے گھر دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمانڈر طور بھی خودکش حملے میں مارا گیا اور غالباً حملہ آور کا ہدف بھی وہی تھا۔

کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ جب کہ طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر اس حملے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند، سرکاری دفاتر، اسکولوں اور امدادی اداروں پر خودکش اور دیگر نوعیت کے حملے کرتے رہے ہیں۔

اسلامک اسٹیٹ اور طالبان دونوں ہی کی افغانستان کے مشرقی حصے میں موثر موجودگی ہے جب کہ اسلامک اسٹیٹ(داعش) کی مقامی شاخ کا ہیڈکوارٹر بھی ننگرہار صوبے میں ہے۔

XS
SM
MD
LG