افعانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ سڑک میں نصب بم دھماکے سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شب سپن بولدک کے علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب گشت پر معمور پولیس اہلکار ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ پہلے سے نصب بارودی مواد سے اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔
حالیہ مہینوں میں طالبان شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور سڑک میں نصب بارودی مواد کے علاوہ سکیورٹی فورسز کو خودکش حملہ آور بھی نشانہ بناتے آئے ہیں۔
افغانستان سے غیر ملکی افواج نے رواں سال کے اواخر تک انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ ملک میں صدارتی انتخابات اپریل میں ہوں گے۔
اس صورت حال میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طالبان اُن علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں جہاں سے غیر ملکی افواج نکل رہی ہیں۔