رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں پولیس سربراہ محفوظ


افغانستان: خودکش حملے میں پولیس سربراہ محفوظ
افغانستان: خودکش حملے میں پولیس سربراہ محفوظ

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک خودکش بمبار کی اپنی کار ٹکرا کر پولیس سربراہ کو ہلاک کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

اس دھماکے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ اور دو افراد زخمی ہوئے ، تاہم پولیس کے سربراہ محمد مجاہد محفوظ رہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے مجاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دھماکے کا مقصد لوگوں کو حکومت میں شمولیت سے خوف زد ہ کرنا تھا۔

اس ہفتے کے دوران کسی پولیس سربراہ کو ہدف بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ منگل کے روز ایک پولیس قافلے پر بم حملہ ہوا تھا۔ تاہم اس حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پچھلے ہفتے صوبہ قندھار کے گورنر اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خود کش بمبار نے ان کی موٹرگاڑیوں کے قافلے سے ٹکرمار دی تھی۔

XS
SM
MD
LG