رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکے میں چار ہلاک


افغانستان:بم دھماکے میں چار ہلاک
افغانستان:بم دھماکے میں چار ہلاک

افغانستان کے جنوب میں جمعرات کو سڑک میں نصب بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبہ قندھار میں حکام کا کہنا ہے کہ ضلع معروف میں یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک ٹریکٹر اس بم پر سے گزرا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

حالیہ مہینوں میں افغانستان میں شدت پسندوں کی طرف سے بم حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایک روز قبل صوبہ کپیسامیں ہونے والے ایک خودکش کاربم دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ صوبائی گورنر کے دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں کے قریب پیش آیا تھا۔ طالبان نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مشرقی صوبے پکتیا میں پیش آنے والے تشدد کے ایک دوسرے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ وردک میں شدت پسندوں کی طرف سے کیے گئے راکٹ حملے میں نائب افغان صدر اور وزیرداخلہ محفوظ رہے۔

جنوبی افغانستان میں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 14شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ نو عسکریت پسندوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ پاکستان کی طرف سے سرحد پار کرکے ملک میں داخل ہورہے تھے جب کہ پانچ شدت پسند اس وقت مارے گئے جب وہ سڑک میں بم نصب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

XS
SM
MD
LG