رسائی کے لنکس

افغانستان میں خود کش کار بم دھماکہ، 60 ہلاک

Leftists carrying portraits of the late Chinese leader Mao Zedong demonstrate outside the office of the liberal Southern Weekly newspaper in the southern Chinese city of Guangzhou, January 9, 2013.
Leftists carrying portraits of the late Chinese leader Mao Zedong demonstrate outside the office of the liberal Southern Weekly newspaper in the southern Chinese city of Guangzhou, January 9, 2013.

حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ہفتہ کو ہونے والے ایک طاقتور خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حملے کا ہدف صوبہ لوگر کے ضلع ازرا میں ایک ہسپتال کے تھا۔ زخمیوں میں عورتیں، بچے، ہسپتال کےعملے کے ارکان کےعلاوہ مریض اور ان کے تیماردار بھی شامل ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بناتے۔

دریں اثنا حکام نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک اور 24زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات دیر گئے صوبہ قندوز کے ضلع خان باغ کے ایک بازار میں کھڑی سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں عسکریت پسند وں کی طرف سے حالیہ مہینوں میں پولیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG