رسائی کے لنکس

افغانستان: کار بم دھماکے میں چھ افراد زخمی


افغانستان: کار بم دھماکے میں چھ افراد زخمی
افغانستان: کار بم دھماکے میں چھ افراد زخمی

جنوبی افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک قافلے کو ہدف بنا کر کیے جانے والے کار بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ بدھ کا یہ حملہ جنوبی صوبے ہلمند کے صدر مقام لشکرہ گاہ میں ہوا۔

ایک سینیئر پولیس اہل کار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ حملہ کا ہدف فوجی تھے ، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس حملے سے فوجیوں کو بھی کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

بدھ کورونما ہونے والا تشدد کا واقعہ افغانستان میں غیر ملکیوں کے خلاف تازہ حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ ان حملوں کا آغاز گذشتہ ہفتے امریکی فوجیوں کی جانب سے قرآن پاک کے نسخوں کی نامناسب انداز میں تلفی کے بعد ہوا تھا۔

پیر کے روز ایک خودکش حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری ہوئی کار جلال آباد میں واقع نیٹو مرکز کے گیٹ سے ٹکرادی تھی، جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

قرآن کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان بھر میں ہونے والے مہلک مظاہروں میں ، جن کا آغاز 21 فروری سے ہواتھا، اب تک 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں چار امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

نیٹو اور افغان حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کے نتائج آئندہ دنوں میں منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔

افغان عہدے دار اور امریکی فوجی حکام اس واقعہ کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات بھی کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG