رسائی کے لنکس

امریکہ میں 2025 میں فضائی ٹیکسی سروس شروع ہو جائے گی


اوہائیو فلائنگ ٹیکسیاں۔
اوہائیو فلائنگ ٹیکسیاں۔
الیکٹرک طیارے بنانے والی کمپنی جوبی ایوی ایشن نے پیر کا کہا ہے کہ وہ ڈیٹن، اوہائیو میں ایک نئے پلانٹ کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کرے گی، جہاں وہ بڑے پیمانے پر اڑنے والی ٹیکسیاں تیار کرے گی۔
جوبی کے بانی جو بین بیورٹ نے رائٹرز کو بتایا کہ اس سلسلے میں کمپنی بجلی سے چلنے والے اپنے طیاروں کی عمودی اڑان اور لینڈنگ لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ 2025 میں کمرشل سطح پر مسافروں کے لیے یہ سروس شروع کر سکے۔
بیورٹ نے کہا کہ جابی کمپنی ڈیٹن سائٹ پر قائم تنصیبات میں اس طرح کے ہوائی جہازوں کے اجزاء کی تیاری کے لیے "فوری طور پر" کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور پیداوار میں اضافے کے لیے نئے پلانٹ کی تعمیر کا کام 2024 میں شروع ہو جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پروازیں 2025 میں شروع کرے گی۔
ناسا نے مریخ پر آکسیجن بنالی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:39 0:00
بیورٹ نے ابتدائی طور پر یہ بتانے سے انکار کیا کہ وہ کتنی رقم طیارے بنانے کے لیے مختص کرے گی ۔ جوبی نے کہا کہ ریاست اوہائیو اور کئی سیاسی تنظیموں نے ڈیٹن پر سائٹ بنانے میں مدد کے لیے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک کی مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
جوبی نے بتایا کہ یہ تنصیب ہر سال 500 طیارے بنانے میں معاونت کرے گی اور 2000 افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔
جوبی ایوی ایشن ایک ایسےکاروباری ماڈل پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں ہوائی سفر کے لیے مسافر کمپنی سے براہ راست پرواز کرنے والی ٹیکسی فراہم کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
جوبی ایوی ایشن 2017 سے مکمل طور پر طیارے بنا رہی ہے اور اس سال جون میں اس نے اپنے ایک ایسے ماڈل طیارے کی نمائش کی تھی جس میں ایک پائلٹ اور چار مسافروں کی گنجائش موجود تھی۔
بیورٹ نے بتایا کہ ان کی کمپنی اپنے طیاروں کی ٹیسٹنگ پر بھرپور طور پر کام کر رہی ہے تاکہ ہوابازی کے ادارے ایف اے ے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے متعلق تمام تقاضوں کو پورا کیا سکے۔
(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات رائٹرز سے لی گئی ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG