رسائی کے لنکس

روس میں زہریلی شراب پینے سے اموات کی تعداد 26 ہو گئی


رپورٹس کے مطابق 28 دیگر افراد کے زہریلی شراب سے متاثر ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ حکام نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ (فائل فوٹو)
رپورٹس کے مطابق 28 دیگر افراد کے زہریلی شراب سے متاثر ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ حکام نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ (فائل فوٹو)

روس میں اورین برگ کے علاقے میں مقامی طور پر تیار کردہ شراب پینے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہمسایہ ملک قازقستان کی سرحد پر واقع علاقے میں رواں ہفتے جمعرات تک زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو تھی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق 28 دیگر افراد کے زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے کی بھی علامات موجود ہیں۔

اس علاقے میں موجود تحقیقاتی کمیٹی نے اس ضمن میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کمیٹی تحقیق کر رہی ہے کہ ماسکو کے جنوب مشرق میں لگ بھگ 1500 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اس علاقے میں لازمی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ نہیں۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ اب تک چھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ریچھ کے بچے کی شراب کی دکان میں آمد
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:27 0:00

ان افراد پر الزام ہے کہ وہ ایسی شراب فروخت کر رہے تھے جو کہ ناقابلِ استعمال تھی۔

سائبیریا میں 2016 میں زہریلی شراب کا کیس سامنے آنے پر حکام نے اس کی تیاری پر کنٹرول سخت کر دیا تھا۔

مشروبات، ادویات، پرفیومز اور دیگر ایسی اشیا جن میں ایتھانول کی زیادہ مقدار استعمال کی جاتی تھی، اس پر بھی احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد سخت کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG