الجزائر نے برّ اعظم افریقہ میں دہشت گردی سے درپیش خطرے کا توڑ کرنے کے لیے صحرائے اعظم اور ساحل کے ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
الجزائر کے وزیرِ خارجہ مُراد مدلسی نے منگل کے روز الجزیرہ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ ٹولوں کے خلاف لڑنے کے طریقوں پر غور کرنے کے لیے برّ اعظم کے سات ملکوں کے وزرائے خارجہ کی میز بانی کی۔
ایک گروپ نے جوخود کو اسلامی مغرب میں القاعدہ کہتا ہے، پچھلے چند برسوں میں شمالی اور مغربی افریقہ کے طول وعرض میں متعدد حملے کیے ہیں اور لوگوں کو اِغوا کیا ہے۔
جنگجوؤں نے پچھلے ہفتے نیجر میں فوج کی بارکوں پر بم کے حملے کی ذمّے داری کا دعویٰ کیا ہے اور اُنہوں نے چار غیر ملکیوں کو پکڑا ہوا ہے۔ اِن میں ایک اطالوی جوڑا ہے اور باقی دو امدادی کاموں سے وابستہ ہسپانوی کارکن ہیں۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اُنہیں خدشہ کہ مغرب کا خطہ اور مشرقی افریقہ میں ساحل کا علاقہ ، دونوں علاقے باغیانہ سرگرمیوں کے لیے محفوظ ٹھکانے بنتے جا رہے ہیں۔
الجزیرہ کے مذاکرات میں الجزائر، بُورکینا فاسو، چڈ، لیبیا، مالی، موریطانیہ اور نیجر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
ایک گروپ نے جوخود کو اسلامی مغرب میں القاعدہ کہتا ہے، پچھلے چند برسوں میں شمالی اور مغربی افریقہ کے طول وعرض میں متعدد حملے کیے ہیں اور لوگوں کو اِغوا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1