نیو یارک کے مصروف ترین علاقے، ٹائم اسکوائر کی بڑی بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر معروف کمپنیاں بھاری رقوم کے بدلے اپنے اشتہارات چلانے کی دوڑ میں لگی رہتی ہیں۔ یہ اشتہارات رات کے وقت وہاں کی رنگارنگی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔2019ء کے اس آخری مہینے کی 15 سے 21 تاریخ تک آپ پاکستانی آرٹسٹ علی سیٹھی کو وہاں بار بار دیکھیں گے۔
جی ہاں۔ یہ سب عالمی فنکاروں کے اشتراک کا ایک حصہ ہے، جس میں چین کے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والے کمپوزر، ڈو یون کے کام کو سراہا جا رہا ہے؛ اور اس ویڈیو میں نظر آئیں گے علی سیٹھی۔
یہ ویڈیو، ٹائم اسکوائر کی بڑی بڑی اسکرینز پر ہر روز دو بار دکھائی جائے گی اور 16 دسمبر کو اسے سولہ بار دکھایا جائے گا۔
انسٹاگرام اسٹوری میں، علی سیٹھی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میں ہمیشہ ہی سے موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ دلوں اور ذہنوں کو جیتنے کا ہنر جانتی ہے۔ اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔
تو بس۔۔ اگر آپ 16 دسمبر کو نیو یارک میں موجود ہوں اور ٹائم اسکوائر کے قریب سے آپ کا گزر ہو، تو ہمیں اپنے سیل فون سے ڈیجیٹل اسکرین پر چلتی علی سیٹھی کی یہ ویڈیو بنا کر بھیجiے۔ ہم آپ کے نام کے ساتھ وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر شیئر کریں گے۔