رسائی کے لنکس

جزیرے پر تنازعہ: جاپان اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات


جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کی شرکت
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کی شرکت

دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان تناؤ کے ماحول میں کمی لانے کی غرض سےجاپان اورچین کے وزرائےاعظم نے ہفتے کے روز ایشیائی سربراہ اجلاس سے باہر ملاقات کی ہے۔

چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ اورجاپان کےناؤٹو کان کے درمیان جمعے کو ہونے والی ملاقات کو اُس وقت منسوخ کیا گیا تھا، جب ویتنام سربراہی اجلاس کے دوران چین نے جاپان پر مذاکرات کے ماحول کر بگاڑنے کا الزام لگایا۔ دونوں ملک چند جزیروں پر دعویدار ہیں، جس کےباعث دونوں رہنما تلخ علاقائی تنازعے میں ملوث ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے، جنھوں نے ہینوئی کے اجلاسوں میں شرکت کی، چین اور جاپان کے درمیان مذاکرات کرانے کی سہولت فراہم کرنے کی پیش کش کی اور واضح کیا کہ واشنگٹن نے اِن جزائر کے حقِ ملکیت سے متعلق کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا ۔

بعد میں ہفتے کو ہی ہلری کلنٹن جنوبی چین کے ہائنان جزیرے پہنچیں جہاں اُنھوں نے چینی اسٹیٹ کونسلر دائی بنگو کو اپنا پیغام پہنچایا۔

XS
SM
MD
LG