رسائی کے لنکس

جاپان اور چین کے رہنماوٴں کی ملاقات متوقع


چینی وزیراعظم وین جیا باؤ
چینی وزیراعظم وین جیا باؤ

جاپان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ویت نام میں جاری آسیان کانفرنس کے موقع پر جمعے کو چین اور جاپان کے وزرائے اعظم ملاقات کررہے ہیں جس میں دونوں ملکوں کے درمیان چند ماہ سے پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے پر بات چیت ہوگی۔

جاپانی وزیراعظم ناؤتوکان اور چینی وزیراعظم وین جیا باؤکے درمیان متوقع ملاقات سے قبل دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کے مابین حالات ستمبر میں اس وقت کشیدہ ہوئے جب ٹوکیو نے جاپانی ساحلی محافظوں کی کشتیوں سے ٹکرانے والی چینی ماہی گیروں کی کشتی کے کپتان کو گرفتار کرلیا تھا۔ چین نے اس پرشدیدردعمل کا اظہار کیا تھا اور دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطحی رابطے ختم کردیے تھے۔

چین اور جاپان میں قوم پرستی کے جذبات سے مغلوب افراد نے بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے ہیں۔

جاپانی استغاثہ نے بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی اُس وڈیو ٹیپ کو بھی مسترد کردیا جس میں فرضی طور پر چینی کپتان کو کشتوں کے تصادم کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

قانون سازوں نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا یہ وڈیوٹیپ منظر عام پر لائی جائے یا اسے صرف اراکین پارلیمنٹ تک محدود رکھا جائے۔

یہ تصادم دونوں ملکوں کے درمیان متنازع جزائر کے قریب پیش آیا۔

XS
SM
MD
LG