رسائی کے لنکس

نواب شاہ ٹرین حادثہ: 29 اموات کی تصدیق، 70 زخمی


پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں اُلٹنے سے 29 مسافر ہلاک جب کہ 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اتوار کی دوپہر سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔

حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک کو ریلوے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ روہڑی اسٹیشن سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

'تحقیقات کے بعد پتا چلے گا کہ تخریب کاری تھی یا تیکنیکی خرابی'

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواب شاہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ لائن میں تیکنیکی خرابی تھی یا پھر یہ تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے جس کا تعین تحقیقات کے بعد ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے تھے کہ حکومت جانے میں دو، تین روز رہ گئے ہیں، خدا کرے کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور بدقسمتی سے ایسا ہو گیا۔

پاکستانی فوجی کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ہزارہ ایکسپریس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوج اور رینجرز کو امدادی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG