رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی: کوئلے کی کان میں حادثہ، کم ازکم سات ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج اور ایف سی کے ایک سو سے زائد اہلکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے حصہ لیا اور 27 کان کنوں کو بحفاظت کان سے نکال لیا۔

پاکستان کے شمال مغرب میں قبائلی علاقے میں کوئلے کی ایک کان میں پیش آنے والے حادثے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی میں واقع کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا اور یہ کان بیٹھ گئی، تاہم یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ علاقے میں دو روز سے جاری بارشوں کے باعث یہ کان منہدم ہوئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج اور ایف سی کے ایک سو سے زائد اہلکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے حصہ لیا اور 27 کان کنوں کو بحفاظت کان سے نکال لیا۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔

جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں ملک کے دیگر حصوں کی طرح گزشتہ دو روز سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید شدید بارشوں کی وجہ سے کان بیٹھ گئی۔

پاکستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن کی عمومی وجہ حفاظت کے ناکافی انتظامات کو قرار دیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال ایسے ہی ایک حادثے میں کم از کم چھ کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG