رسائی کے لنکس

آسٹریلیا :بدترین سیلاب سے دولاکھ افراد متاثر


آسٹریلیا :بدترین سیلاب سے دولاکھ افراد متاثر
آسٹریلیا :بدترین سیلاب سے دولاکھ افراد متاثر

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے شمال مشرقی ریاست کوئنز لینڈ میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔کوئنز لینڈ کے ایک اعلیٰ افسر اینڈریو فریسر نے سیلاب کو بد ترین قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیلاب کے اثرات کئی سال تک رہیں گے۔

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے شمال مشرقی ریاست کوئنز لینڈ میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

کوئنز لینڈ کے ایک اعلیٰ افسر اینڈریو فریسر نے سیلاب کو بد ترین قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیلاب کے اثرات کئی سال تک رہیں گے۔ فرانس اور جرمنی کو اگر یک جا کیا جائے تو آسٹریلیا مین اتنا وسیع رقبہ زیر آب آیا ہے جس سے تقریباً دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بیس سے زائد قصبوں سے آبادی کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ایک عورت ہلاک ہوئی ہے۔اکتالیس سالہ یہ عورت اپنی کار میں ایک پل پر سے گزر رہی تھی کہ کار سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

کچھ علاقوں میں پانی کم ہونا شروع ہو گیا ہے مگر ابھی تک کچھ علاقوں تک رسائی ممکن نہیں۔ کوئنز لینڈ کے ایک پولیس افسر الیسٹر ڈاوسن کا خیال ہے کہ ابھی مزید تباہی ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ برا وقت گزر گیا ہے۔

قیاس کی جارہی ہے کہ سیلاب کے بعد صفائی اور بحالی کا کام پر کئی ارب آسٹریلین ڈالر خرچ ہونگے ۔

XS
SM
MD
LG