رسائی کے لنکس

وہیل مچھلی کے شکار پر مقدمے بازی


وہیل مچھلی کے شکار پر مقدمے بازی
وہیل مچھلی کے شکار پر مقدمے بازی

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ بحر انٹارکٹک میں جاپان کی جانب سے کیے جانے والے وہیل مچھلی کے شکار کے خلاف اگلے ہفتے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف سے رجوع کرے گا۔

جمعے کے روز جاری ہوئے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت سائنس کے نام پر ہر سال کئی سو وہیل مچھلیوں کے شکار کی روک تھام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ آسٹریلیا کے بقول جاپان کا یہ عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جاپان، جو کہ آسٹریلیا کا اہم تجارتی حلیف ہے، دعویٰ کرتا رہا ہے کہ وہیل مچھلیوں کا شکار سائنسی تحقیق کے لیے کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی ویلنگ کمیشن اس کی اجازت دیتا ہے۔

بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں متوقع مقدمے پر تنقید کرتے ہوئے جاپانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کااقدام افسوس ناک ہے کیوں کہ یہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی ویلنگ کمیشن وہیل مچھلی کے تجارتی سطح پر شکار کو قانونی قرار دینے کی ایک تجویز پر غور کر رہا ہے۔

جاپانی وزارت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی وجہ سے جاپان اور آسٹریلیا کے مجموعی طور پر اچھے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG