آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ممکن نہیں لگتا کہ اب ملائیشیا کے لاپتا مسافر طیارے کا ملبہ بحیرہ ہند کی سطح پر ملے۔
پیر کو ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے طیارے کی تلاش اب دوسرے مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے جس میں امریکی بحریہ کے ربورٹ سمندر کے اندر قدرے وسیع علاقے میں ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔
گزشتہ ہفتے مسٹر ایبٹ نے صحافیوں سے کہا تھا کہ اگر پانی کے اندر ڈرون آسٹریلوی مغربی بندرگار سے دور ملبے کو تلاش کرنے میں ناکام رہا تو حکام اس مہم کے بارےمیں ایک بار پھر سوچیں گے۔
تاہم انھوں نے کہا تھا کہ یہ تلاش ختم نہیں کی جائے گی۔
ملائیشیا کے عہدیداروں سمجھتے ہیں کہ کسی نے جان بوجھ کر طیارے کا رخ تبدیل کیا لیکن وہ اس بات کے امکان کو بھی مسترد نہیں کرتے کہ طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہو گی۔
سمندر سے رواں ماہ کے اوائل میں بعض صوتی سنگل موصول ہوئے تھے جن کے بارے میں عہدیداروں کا کہا تھا کہ وہ بظاہر ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ’ایم ایچ 370‘ کے ہی سنگل تھے۔
جس کے بعد آبدوز بلیو فن 21 سے سمندر کی تہہ میں ملبے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا، تاہم اب تک طیارے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
بوئنگ 777 گزشتہ ماہ 239 افراد لیے کوالالمپور سے چین کے دارلحکومت بیجنگ جاتے ہوئے غائب ہو گیا تھا۔