رسائی کے لنکس

’بافٹا ایوراڈز‘ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان


فلم گریویٹی ان ایوارڈز کی دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دیتی ہے۔ ماہرین کے نزدیک جو دوسری دو فلمیں گریوٹی سے سخت مقابلہ کرسکتی ہیں وہ ہیں ’12 ائیرز اے سلیو‘ اور ’امریکن ہسل‘۔

’برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ‘ یعنی ’بافٹا‘ نے سال 2014 کے ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سائنس فکشن فلم ’گریوٹی‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گیارہ نامزدگیاں اپنے نام کروالی ہیں۔

برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق جو دوسری دو فلمیں گریوٹی سے سخت مقابلہ کرسکتی ہیں وہ ہیں ’12ائیرز اے سلیو‘ اور ’امریکن ہسل‘۔ یہ دونوں فلمیں مختلف کیٹگریز میں دس نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اسپیس تھرلر ’گریوٹی‘ کو بہترین فلم، بہترین اداکارہ، بہترین ڈائریکٹر، بہترین برطانوی فلم اور بہترین ساؤنڈ اینڈ وویژول ایفیکٹس اور دیگر شعبوں میں نامزدگیاں دی گئی ہیں۔

بہترین اداکاروں کی کیٹگری میں مقابلہ نہایت سخت ہونے کی توقع ہے کیونکہ ہالی وُوڈ کے کئی بڑے نام اس دوڑ میں شریک ہیں جیسے ’12ائیرز اے سلیو‘ کے چیویٹیل جیوفر،’نبراسکا‘ سے بروس ڈین ،’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لیونارڈ ڈی کپیریو اور ’کیپٹن فلپس‘ کے ٹام ہینکس شامل ہیں۔

اسی طرح بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں جیوری نے جن اداکاراؤں کو مقابلے کے لئے چنا ان میں ’گریوٹی‘ سے سینڈرا بولک، ’امریکن ہسٹل‘ کی ایمی ایڈمز، ’بلیوجیسمین‘ کی کیٹ بلانشے، ’سیونگ مسڑ بینکس‘ کی ایما تھامسن اور’فلومینا‘ کی جیوڈی ڈینچ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیمی ڈینچ 15ویں بار ایکٹنگ کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

بہترین فلموں کی کیٹیگری میں نامزدگی پانے والی دوسری فلموں میں ’امریکن ہسٹل‘، ’کیپٹن فلپس‘ اور 'فلومینا' شامل ہیں۔

بافٹا کی تقریب 16 فروری کو لندن میں منعقد کی جائے گی۔’ بافٹا‘ میں ایوارڈز جیتنے والے عام طور پر آسکر ایوارڈز کے لئے بھی فیورٹ سمجھے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG