رسائی کے لنکس

بحرین: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد کمشن کا قیام


بحرین: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد کمشن کا قیام
بحرین: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد کمشن کا قیام

بحرین کے شاہ نے حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی اپنی تقریر میں قوم سے کہا کہ مظاہرین کے خلاف حکومتی کارروئیوں پر بین الاقوامی برداری کی تنقید کے باوجود بحرین کے راہنما انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں اور اصلاحات لاناچاہتے ہیں۔

تاہم ان کا کہناتھا کہ مظاہرین نے اس خلیجی ریاست کو افراتفری کی کیفیت سے دوچار کردیاتھا جس پر مجبوراً حکومت کو گرفتاریاں کرکے مقدمے چلانے پڑے۔

شاہ بحرین کی تقریر ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب برسراقتدار سنی اقلیت نے کہاہے کہ وہ شعیہ اکثریت کی جانب سے سیاسی اصلاحات کے مطالبے پر قومی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے ۔

بحرین کی حکومت نے پیر کے روز سے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیاتھا ۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں سیاسی ، معاشی اور انسانی حقوق کے مسائل زیر بحث لائے جائیں گے۔

تاہم خلیجی ملک کی حزب اختلاف کی شیعہ پارٹی وفاق نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا وہ مجوزہ مذاکرات میں حصہ لے گی یا نہیں۔ وفاق پارٹی کہہ چکی ہے کہ قومی کانفرنس اس وقت تک بے مقصد ہے جب تک حزب اختلاف کی اہم شخصیات کو مسلسل جیل میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG