رسائی کے لنکس

بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی


بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی

عالمی سطح پر ممالک کی کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے موڈی نے بحرین میں جاری سیاسی بے چینی کے قومی پیداوار پر ممکنہ اثرات کے پیش نظر جمعرات کے روز اس کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے۔

بحرین نے خلیج تعاون کونسل اور سعودی عرب کی فوجی مدد کے ساتھ حزب اختلاف کے شیعہ راہنماؤں کی جانب سے شروع کی جانے والی تحریک کو دبانے میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔

ادارے کے کہناہے کہ ملک میں سیاسی بے چینی سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچا ، اوراس سےسیاحت ، تجارت اور مالیاتی خدمات کے شعبے بطور خاص متاثر ہوئے۔

موڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اب بھی شدید کشیدگی موجود ہے اور سیاسی مسائل کے حل کا امکان بظاہر کم دکھائی دے رہاہے۔

موڈی نے بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ اے تھری سے گھٹ کر ٹرپل بی ون کردی ہے جس سے ریاستی بانڈ سرمایہ کاری کے لحاظ سے تیسری کم ترین سطح پر چلا گیا ہے۔

عالمی ادارے نے کہاہے کہ اگر حالات میں کوئی مثبت تبدیلی نہ آئی تو ریٹنگ مزید کم کی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG