رسائی کے لنکس

بحرین: حکومت مخالفین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں


بحرین: حکومت مخالفین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
بحرین: حکومت مخالفین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

بحرین کے لوگوں اور انسانی حقوق کے عہدے داروں کا کہناہے کہ بحرین کے حکام نے انٹرنیٹ کے ذریعے اصلاحات کی مہم چلانے والے ملک کے سب سے اہم کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ بحرین حکومت جمہوریت نواز مظاہرین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہناہے کہ محمود الیوسف کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا۔ یوسف آزادی اظہار کے زبردست حامی ہیں اور اس سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں۔ وہ خلیجی ممالک کے لیے انٹرنیٹ پر ایک بلاگ بھی چلارہے ہیں۔

اسی اثنا میں انسانی حقوق کی تنظیم واچ کا کہناہے کہ بحرین کے حکام مظاہرین کو ہراساں کررہے ہیں اور حکومت مخالف مظاہروں میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے سے غفلت برت رہے ہیں۔

واچ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی سیکیورٹی فورسز نے ان زخمی کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا جنہیں اس ماہ کے شروع میں بحرین کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج معالجے کے لیے لایا گیاتھا۔

پیر کے روز خبررساں ادارے رائیٹرز نے کہا کہ بحرین کی حزب اختلاف کی جماعت نے کہاہے کہ حکومت اب تک 250 افراد کو گرفتار کرچکی ہے جب کہ 44 افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

XS
SM
MD
LG