رسائی کے لنکس

پاکستان بنگلہ دیش سے ٹوئنٹی20 میچ بھی ہار گیا


فائل
فائل

بنگلہ دیش نے 142 رنز کا ہدف 2ء16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

میزبان بنگلہ دیش نے پاکستان کو ون ڈے سیریز ہرانے کے بعد دورے کے واحد ٹی20 میچ میں بھی سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی یہ پہلی شکست ہے جس کے بعد ٹی20 کی ورلڈ رینکنگ میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم میزبانوں سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 0-3 سے ہار گئی تھی جو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح تھی۔

جمعے کو میرپور کے 'شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم' میں کھیلے جانے والے ٹی20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر 141 رنز بنائے تھے۔

جواباً بنگلہ دیش نے 142 رنز کا ہدف 2ء16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور شبیر رحمان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ شکیب نے 57 اور شبیر نے 51 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے۔ اوپنر مختار احمد 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ حارث سہیل 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

دونوں ٹیمیں اب دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گی جس کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG