رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 23 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

2012ء میں کاکس بازار اور بندربن میں ہی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 88 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بنگلہ دیش میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 23 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق پہاڑی ضلع بندربن اور کاکس بازار میں ہزاروں افراد سیلابی ریلے سے بچنے کے لیے بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔

مقامی پولیس کے عہدیدار حبیب الرحمن نے اتوار کو ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

دنیا کے گنجان آباد ملکوں میں شامل بنگلہ دیش قدرتی آفات کا شکار چلا آ رہا ہے اور اسے سمندری طوفان، سیلاب، زلزلے اور خشک سالی کا سامنا رہتا ہے۔

2012ء میں کاکس بازار اور بندربن میں ہی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 88 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

2007ء میں جنوب مشرقی ضلع چٹاگانگ میں مٹی کے تودوں کے باعث 123 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مارچ میں سامنے آنے والے ایک مطالعاتی سروے کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش اور چین بڑھتی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی سے شدید سیلابوں کی زد پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG