کراچی —
صوبہٴ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 'بسنت نائٹ فیسٹیول' کا آغاز ہفتے کے روز ہوا، جس سلسلے میں رات کو ساحلِٕ سمندر پر ایک محفل کا انعقاد ہوا۔
’بسنت نائٹ‘ کے پہلے روز کا آغاز بلاول بھٹو نے اپنی بہنوں آصفہ اور بختاور کے ساتھ مل کر کھلے آسمان میں سندھی اجرک کے ڈیزائن والی پتنگ اڑا کر کیا۔ اس دوران، ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر بھی موجود تھے۔
بسنت تہوار کے دوران، پتنگیں اڑانے سمیت موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا، جسمیں پاکستان سمیت بھارت کے مشہور گلوکار شرکت کر رہے ہیں۔
’بسنت نائٹ‘ کے پہلے روز، بھارتی گلوکارسکھبیر سنگھ نے اپنی آواز میں گایا ہوا بھارتی فلم 'دھوم ٹو' کا ٹائٹل سانگ، بلاول کے نام پیش کیا۔ اس سمیت انھوں نے اپنے کئی مشہور گیت پیش کئے، جن سے بسنت نائٹ میں شریک افراد خوب لطف اندوز ہوئے۔
’بسنت نائٹ‘ کے پہلے روز پاکستان کی مشہور گلوکارہ کومل رضوی اور سلیم جاوید نے اپنے کئی مشہور گیت پیش کئَے۔ اس سمیت شو میں شازیہ خشک نے اپنا مشہور گانا ’دانے پہ دانہ' پیش کیا تو شائقین جھومنے لگے، اور مشہور پاپ سنگر عینی نے بھی اپنے کئی نغمے پیش کئے۔
تقریب کےدوران، آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جس کے باعث آسمان مختلف رنگوں اور روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
کراچی میں سجی بسنت نائٹ میں بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ، جواد احمد، کومل رضوی، شازیہ خشک سلیم جاوید علی گل پیر کو سُر بکھیرنے کیلئے مدعو کیا گیا، جبکہ بسنت نائٹ میں مشہور کلاسیکل سندھی رقص بھی پیش کیاجائیگا۔
کراچی میں دو روزہ بسنت فیسٹیول سندھ فیسٹیول کی تقریبات کا حصہ ہیں جو یکم فروری سے سندھ کے مختلف شہروں میں جاری ہیں، جن کا مقصد سندھ کی ثقافت اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔