رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: بیلجئم نے الجزائر کو ہرا دیا


الجزائر کے صوفیانے فیغولی 25 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کرکے ورلڈ کپ میں 28 سال کے وقفے کے بعد گول کرنے والے پہلے الجزائری کھلاڑی بن گئے۔

بارہ سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی بیلجئم کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد الجزائر کو 1-2 سے شکست دیدی ہے۔

منگل کو برازیل کے شہر بیلو ہوریزانٹے میں کھیلے جانے والے گروپ 'ایچ' کے میچ میں الجزائر کے صوفیانے فیغولی نے 25 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

ورلڈ کپ میں 28 سال کے وقفے کے بعد الجزائر کا یہ پہلا گول تھا۔ الجزائر کی جانب سے ورلڈ کپ میں آخری گول جمیل زیڈان نے 1986ء میں شمالی آئرلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

سنہ 1986 اور 2014ء کے درمیان درمیان الجزائر کی ٹیم نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے لیکن اس کا کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی میچ میں کوئی گول نہیں کرسکا تھا۔

منگل کو ہونے والے میچ کا بیشتر وقت بال بیلجئم کے کھلاڑیوں کے قبضے میں رہی لیکن وہ الجزائر کا منظم ڈیفنس توڑ کر گول کرنے میں ناکام رہے۔

لیکن میچ کے اختتامی 20 منٹ میں مارونے فیلینی اور ڈرائیس مارٹینز نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔
XS
SM
MD
LG