رسائی کے لنکس

امریکی معیشت مستحکم ہے: جو بائیڈن


امریکی نائب صدر جوبائیڈن بیجنگ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ
امریکی نائب صدر جوبائیڈن بیجنگ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ

امریکہ کے نائب صدرجوبائیڈن جو ان دنوں چارروزہ تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں چین میں ہیں، وہاں راہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ امریکی معیشت بہتر حالت میں ہے اور یہ کہ وہاں پر چین کی سرمایہ کاری محفوظ ہے۔

چین نے امریکہ کو تقریباً دس کھرب ڈالر قرض دے رکھاہے اور اس لحاظ سے وہ دنیا بھر میں امریکہ کو سب سے زیادہ قرض فراہم کرنے والا ملک ہے۔ اس سے قبل چینی عہدے دار امریکی قرضوں کی حد میں اضافے کے معاہدے کے طریقہ کار اور جس طرح وہ نادہندگی سے بمشکل بچ سکاہے،اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔
اوباما انتظامیہ کا کہناہے کہ چین کو خوداپنے معاشی مسائل کا سامناہے اور امریکہ کئی بار چین سے یہ کہہ چکاہے کہ وہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی یوان کی قدر میں اضافہ کرے۔ امریکہ کو شکایت ہے کہ بیجنگ نے اپنی کرنسی کی قدر کو جان بوجھ کر کم رکھا ہوا ہے۔

امریکی عہدے داروں کا کہناہے کہ جو بائیڈن اپنے اس دورے میں چینی راہنماؤں کے ساتھ انسانی حقوق پر واشنگٹن کے تحفظات کا موضوع بھی اٹھائیں گے۔

مسٹر بائیڈن بدھ کی رات بیجنگ پہنچے تھے۔ وہ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں اپنے اعزاز میں ہونے والی خیرمقدمی تقریب کے بعد اپنے چینی ہم منصب ژی جین پنگ سے ملاقات کریں ہیں۔

یہ توقع کی جارہی ہے کہ 2013ء میں مسٹر ہو جن تاؤ کے بعد وہ چین کے اگلے سربراہ ہوں گے۔


XS
SM
MD
LG