رسائی کے لنکس

کانگریس کے ارکان روزگار کے نئے مواقعوں کے لیے قانون سازی کریں: صدر اوباما


کانگریس کے ارکان روزگار کے نئے مواقعوں کے لیے قانون سازی کریں: صدر اوباما
کانگریس کے ارکان روزگار کے نئے مواقعوں کے لیے قانون سازی کریں: صدر اوباما

صدر براک اوباما نے کانگریس سے ایک بار پھر یہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔

مسٹر اوباما نے یہ اپیل وسطی ریاست الی نوائے کے ایک دیہی قصبے سے اپنے ہفتے وار خطاب میں کی۔

انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر کے ایک بل کی منظوری دیں ، جس کے ذریعے سڑکوں ، پلوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر نو سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ تنخواہ داروں کی ٹیکس کٹوتی میں توسیع پر کام کریں تاکہ خاندانوں کو سالانہ ایک ہزار ڈالر کی بچت ہوسکے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ یہ وہ عام تجاویز ہیں جنہیں ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز ، دونوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ارکان سیاست کررہے ہیں اور ملک کو مشکل میں ڈال رکھاہے۔

صدر اوباما ستمبر کے شروع میں ، جب کانگریس موسم گرما کی چھٹیوں کےبعد اپنی کارروائی دوبارہ شروع کرے گی، روزگار کے حوالے سے ایک نیا منصوبہ پیش کریں گے۔

دوسری جانب ری پبلیکنز پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں ریاست اوہائیو کے گورنر جان کیسک نے اپنی پارٹی کے ارکان سے اپیل کی کہ پالیسی پر ڈیموکریٹس کےساتھ مل کرکام کریں ، تاہم نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہ کریں۔

جمعے کے روز حکومت نے کہا کہ پچھلے ماہ کے دوران ملک کی ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن میں بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ جب کہ نو ریاستوں میں کمی اور 13 ریاستوں میں صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکہ میں گذشتہ دوسال سے بےروزگاری کی سطح مسلسل نو فی صدسے زیادہ چلی آرہی ہے۔

XS
SM
MD
LG