رسائی کے لنکس

جو بائیڈن منگل سے چین ، جاپان اور منگولیا کے دورے پر


جو بائیڈن منگل سے چین ، جاپان اور منگولیا کے دورے پر
جو بائیڈن منگل سے چین ، جاپان اور منگولیا کے دورے پر

امریکی نائب صدر منگل کو ایک تین روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہورہے ہیں جس میں ان کی پہلی منزل چین ہے۔ اس کے بعد وہ منگولیا اور جاپان جائیں گے۔

جو بائیڈن ، بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب نائب صدر ژی جین پنگ کےساتھ معیشت کے موضوع پر مذاکرات کریں گے۔ توقع ہے کہ ان کی بات کا محور امریکی خسارہ اور چین کی کرنسی کی قدر کے دوبارہ تعین کے لیے واشنگٹن کا اصرار ہوگا۔

چین جو اس وقت دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، امریکہ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ قرضے فراہم کرنے والا ملک ہے۔ چینی عہدے دار حالیہ دنوں میں امریکی قرضوں کی حد بڑھانے کے معاہدے پر اپنے خدشات کااظہار کرتے ہوئے اسے ناکافی قراردے چکے ہیں۔

لیکن اوباما انتظامیہ یہ بات زور دے کر کہہ چکی ہے کہ چین کو خود معاشی مسائل کا سامنا ہے جن میں کارکنوں کی بڑھتی ہوئی عمر اور قومی معیشت کا رخ برآمدت سے ہٹانا شامل ہیں۔

امریکہ ایک عرصے سے چین پر یہ زور دیتا آیا ہے کہ وہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی یوان کو آزادانہ اپنی قیمت کا تعین کرنے کا موقع فراہم کرے۔ امریکہ کو شکایت ہے کہ یوان کی قیمت کو نمایاں طورپر کم رکھاجارہا ہے۔

چین کے اپنے چار روزہ دورے کے بعد ، جس دوران انسانی حقوق کی صورت حال، تائیوان اور تبت کے موضوعات پر گفتگو شامل ہے، امریکی نائب صدر منگولیا کا رخ کریں گے۔ وہ 1944ء کے بعد منگولیا کے دورے پر جانے والے پہلے امریکی نائب صدر ہیں۔

جاپان میں اپنے قیام کے دوران وہ ٹوکیو میں جاپانی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ زلزلے اور سونامی سے متاثرہ شہر سیندائی کا دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG