رسائی کے لنکس

صدر بائیڈن کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت، قرنطینہ میں واپسی


وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن کا کیس اینٹی وائرل دوا کے ذریعے علاج کے بعد دوبارہ وائرس کی تشخیص کا ایک غیر معمولی کیس ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن کا کیس اینٹی وائرل دوا کے ذریعے علاج کے بعد دوبارہ وائرس کی تشخیص کا ایک غیر معمولی کیس ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔ صدر بائیڈن کا یہ ٹیسٹ ان کے قرنطینہ ختم اور وبا سے کلیئر قرار دیے جانے کے تین بعد کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن کا کیس اینٹی وائرل دوا کے ذریعے علاج کے بعد دوبارہ ظا ہر ہوا ہے ۔ یہ وائرس کی تشخیص کا ایک غیر معمولی کیس ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے فزیشن ڈاکٹر کیون او کونور کا خط میں کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر میں کوئی علامات دوبارہ سے ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

امریکہ کے ادارے ‘سی ڈی سی’ کی ہدایات کے مطابق صدر بائیڈن ایک بار پھر کم از کم پانچ دن کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے۔

وہ وائٹ ہاؤس میں اس وقت تک علیحدہ رہیں گے جب تک کہ ان کا کرونا ٹیسٹ منفی نہ آ جائے۔

ادارے کے مطابق دوبارہ سے وائرس سے متاثرہ کیسز معتدل ہی رہتے ہیں اور اس دوران بیماری میں شدت رپورٹ نہیں کی گئی۔

اس سے قبل جب بائیڈن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تو وائٹ ہاؤس نے یہ ظاہر کیا تھا کہ وہ پھر بھی کام انجام دے رہے تھے۔

اس دوران صدر بائیڈن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ جس میں انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا البتہ انہوں نے ٹائی نہیں لگائی تھی۔

اس تصویر میں وہ امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے امداد کے اعلان پر دستخط کرتے دیکھے گئے تھے۔

صدر بائیڈن نے ٹوئٹر پر 12 سیکنڈز کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ جس میں وہ وائٹ ہاؤس میں اپنے کتے کمانڈر کے نظر آ رہے تھے۔

ویڈیو میں صدر بائیڈن کا ہاتھوں میں دھوپ کا چشمہ تھا اور ان کہنا تھا کہ وہ بہترمحسوس کر رہے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے البتہ انہیں اور کمانڈر کو کچھ کام کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG