رسائی کے لنکس

امریکہ میں کرونا وائرس کا تیسرا بوسٹر شاٹ کب لگے گا؟


امریکی حکومت نے کرونا وائرس کی قسم اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کے انسداد کے لیے دواساز ادارے موڈرنا کے ساتھ ویکسین کی چھ کروڑساٹھ لاکھ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

این بی سی نے اپنی ویب سائٹ پربغیر نام لیے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ستمبر میں تازہ ترین کووڈ بوسٹرشاٹس پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرنے کے لیے جب وی او اے نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن(ایف ڈی اے) کے سابق اسسٹنٹ کمشنر پیٹر پٹس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی بھی ٹائم لائن طے کرلینا قبل از وقت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کا ستمبر تک بننا اور پھر"ایمرجنسی یوزآتھرائیزیشن" کے تحت ہنگامی بنیاد پرایف ڈی اے پینل سے منظوری بھی لینا وہ مراحل ہیں جن کے بارے میں تا حال ہمیں نہیں پتہ کہ اس سارے عمل کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔ حال ہی میں صدر بائیڈن نے موڈرنا کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات کی ہے، اورمعاہدہ طے پایا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ ویکسینز موسم خزاں اور موسم سرما تک بازار میں آئیں گی۔ لیکن امریکہ بھرمیں اومیکرون کی نئی قسم یا ویریئنٹ انتہائی متعدی اور شدید علامات لیے ہوئے ہے۔

کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود پابندیاں اور احتیاطی تدابیر ختم
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:20 0:00

اومیکرون کی ذیلی اقسام، ’ بی اے فائیو اور بی اے فور‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ کو دیر سے ویکسینز پر توجہ دینے کی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک اومیکرون سے موافقت والی ویکسینز دستیاب ہوں گی، اس وقت تک ہمیں کرونا وائرس کی کسی اور ذیلی قسم کا سامنا ہوگا یا پھر وائرس کی نئی اقسام کی لہر ٹل چکی ہو گی۔

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی) کے مطابق، اومیکرون کی ذیلی اقسام BA.4 اور BA.5 - جو اب تک کرونا وائرس کی سب سے زیادہ متعدی ذیلی شکلیں سمجھی جاتی ہیں، جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہونے والے تمام نئےکرونا کیسز میں سے نوے فی صد سے زیادہ کی ذمّہ دار ہیں۔

یہاں تک کہ حال ہی میں صدربائیڈن بھی اس انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے سال دسمبر سے اومیکرون کی قسم امریکہ میں غالب رہی ہے۔ پچھلے ماہ بائیڈن انتظامیہ نے دوا سازکمپنی فائزر سے اومیکرون کی موجودہ اقسام کی روک تھام کرنے والی ویکسین کی دس کروڑ 50 لاکھ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG