رسائی کے لنکس

برطانوی ارب پتی رچرڈ برینسن کا جیف بیزوس سے پہلےخلا میں جانے کا اعلان


برینس نے اس اعلان سے فی الحال ایمزون کے بیزوس پر سبقت حاصل کر لی ہے۔
برینس نے اس اعلان سے فی الحال ایمزون کے بیزوس پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

اسے ارب پتی افراد کی خلا میں پہلے جانے کی دوڑ کہئے یا خلابازی کا نیا نیا شوق، برطانوی ارب پتی رچرڈ برینسن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ایمیزون کے بانی، اور دنیا کے رئیس ترین شخص، جیف بیزوس سے 9 روز پہلے خلا کا سفر کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اگرچہ دونوں افراد نے پہلے ہی اپنی اپنی خلابازی کی کمپنیاں قائم کر کےخود کو خلا کی دوڑ میں لیڈر کے طور پر پیش کیا ہے۔ لیکن اس اعلان سے مسابقت اور مقابلے کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جیف بیزوس نے پچھلے ماہ جون کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنی خلابازی کی کمپنی بلیو اوریجن کی پہلی فلائیٹ سے خلا کا سفر کریں گے۔

اے پی کے مطابق اس اعلان سے برینسن کے منصوبے پر پانی پھر گیا، جنہوں نے پہلے سے ہی یہ اعلان کر رکھا تھا کہ اپنی کمپنی ورجن گلیکٹک کے 2022 میں خلا کے لیے کمرشل فلائٹس شروع کرنے سے پہلے وہ خود خلا کا دورہ کریں گے۔

لیکن جمعرات کے روز برینسن اس اعلان کے بعد دوبارہ بازی لے گئے ہیں اور خلا نوردی کی اس نئی دوڑ میں وہ سب سے پہلے خلا میں جانے والے ارب پتی ہوں گے۔

رچرڈ برینسن، فائل فوٹو
رچرڈ برینسن، فائل فوٹو

ورجن گلیکٹک کی 11 جولائی کو اڑان بھرنے والی فلائٹ سپیس شپ ٹو یونیٹی میں برینسن مشن سپیشلسٹ کے طور پر شامل ہوں گے۔ اگرچہ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فلائٹ کے اڑنے کے لیے موسم اور ٹیکنیکل وجوہات کا خیال رکھا جائے گا۔

اے پی کے مطابق برینسن نے کہا ہے کہ میرا یہ اعتقاد ہے کہ خلا ہم سب کے لیے ہے۔ ان کے مطابق ورجن گلیکٹک خلا میں کمرشل انڈسٹری کی شروعات پر یقین رکھتی ہے۔ جس کی وجہ سے خلا میں انسان کے سفر کی بھی ابتدا ہو گی اور یہ دنیا کے لئے بہتر ہو گا۔

اگر سب کچھ معمول کے مطابق ہوگا تو برینسن خلا میں بیزوس سے پہلے قدم رکھنے والے عام مسافر بن جائیں گے، یعنی بیزوس سے پہلے ہی وہ خلائی سفر پر روانہ ہوں گے۔

ورجن گلیکٹک کا کہنا ہے کہ برینسن اس سفر کے دوران خلابازی کے تجربے سے گزریں گے اور اس کے لیے وہ ویسی ہی تربیت اور تیاری کے عمل سے گزریں گے جس طرح ورجن گلیکٹک کے مستقبل کے خلانورد گزریں گے۔

XS
SM
MD
LG