کراچی کے علاقے عائشہ منزل پہ منگل کی شام دھماکے سے 2 افراد کے ہلاک اور کم از کم 30 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
علاقہ ایس ایس پی شوکت نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق دھماکا ایک بس کے قریب کھڑی ہوئی موٹرسائیکل میں ہوا۔ دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی کئی دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ جس مقام پر دھماکا ہوا ہے وہ جناح گراوٴنڈ کے قریب ہی واقع ہے جہاں آج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا جلسہ منعقد ہوا تھا۔ دھماکا جلسے کے ختم ہونے کے فوری بعد ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ٹریفک بری طرح جام ہوگیا۔
دھماکے کی اطلاع کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ شروع کردیا ہے۔