رسائی کے لنکس

کشتی ڈوبنے کا واقعہ، دو مچھیرے ہلاک


فائل
فائل

بلوچستان کے ضلع لس بیلہ کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے دو مچھرے ہلاک اور 15 کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک لاپتہ کی تلاش جاری ہے۔

بلوچستان کے محکمہٴ فشریز کے ایک اہلکار، شکور احمد رونجھہ نے ٹیلیفون پر ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کےلئے بدھ کی صبح 18 مچھرے ایک کشتی میں کراچی سے روانہ ہوئے۔ بلوچستان کے ضلع لس بیلہ کی سمندری حدود میں سومیانی کے قریب اُن کی کشتی لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی۔

بقول اُن کے، ’’ایک مچھرے کو قریبی کشتی میں سوار دیگر مچھروں نے بچا لیا؛ جب کہ باقی تمام افراد گہرے پانی میں ڈوب گئے، جن کی تلاش کا کام محکمہٴ فشریز کے اہلکار اور لیویز حکام کر رہے ہیں۔ دو مچھیروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ دیگر مچھرے نہ ملنے پر پاکستان نیوی کے حکام سے تلاش میں مدد کےلئے کہا گیا ہے‘‘ ۔

پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے لاپتہ دیگر پندرہ مچھروںؒ کو تلاش کر کے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مچھیرا تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

بلوچستان کی 750 کلومیٹر کی ساحلی پٹی کے روٹ کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ طویل عرصے سے یورپی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو داخل کرنے کےلئے استعمال کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG