کراچی —
ان دنوں جس ہیرو کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ ہیں سنجے دت جنہیں گذشتہ ہفتے دوبارہ جیل جانا پڑا۔ ان کے بارے میں جہاں ہر طرف یہ سوچا جارہا ہے کہ کہیں ساڑھے تین سال کی قید سنجے کا فلمی کیرئیر ہی ختم نہ کردے، وہیں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت اپنا نیا کیرئیر شروع کرسکیں گے۔
سنجے دت اجمل قصاب کے سیل میں۔۔۔
سنجے کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انہیں ممبئی جیل میں وہی بیرک ملی ہے جس میں اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔ اس بیرک میں وہ ہندووٴں کی مقدس کتاب ’گیتا‘ اور ’رامائن‘ پڑھ رہے ہیں۔ سنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کے بیرک میں نہ تازہ ہوا ہے نہ سورج کی روشنی۔ ایسے میں، ان کا دم گھٹ رہا ہے۔
سنجے دت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سنجے کو کسی دوسرے سیل میں منتقل کیا جائے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ساڑھے تین سال بعد رہائی پر سنجے دت ایک نیا اور کامیاب کیریئر دوبارہ شروع کرسکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سنجے نے وقار کے ساتھ جیل جانے کا فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے، وہ بھرپور توانائیوں کے ساتھ دوبارہ ہمارے درمیان ہوں گے۔
اشمیت کے ساتھ خبروں کونہ اچھالاجائے، وینا
پاکستانی نژاد بھارتی ادارہ وینا ملک نے خود کو پروفیشنل ایکٹریس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پروگرام ”بگ باس“ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اشمیت کے ساتھ ان کا کوئی ”چکر وکر“ نہیں ہے، ایسی خبروں کو نہ اچھالا جائے۔
وینا ملک، جو اِن دنوں ”سپر ماڈل“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، انہوں نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اشمیت پٹیل کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں انہیں اچھالنے کا کوئی فائدہ نہیں۔