بوسٹن میراتھن میں ملوث ملزمان کے والد اینزور سرنائیو نے امریکہ آنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ انہوں نے امریکہ آکر اپنے بڑے بیٹے تیمرلان سرنائیو کی تدفین کے انتظامات اور اپنے دوسرے بیٹے جوہر سرنائیو سے ملاقات کرنا تھی۔
اینزور سرنائیو کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے انیس سالہ بیٹے جوہر سرنائیو سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ انیس سالہ جوہر کو بوسٹن دھماکوں کے الزام میں زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔ بوسٹن میراتھن دھماکوں میں تین افراد ہلاک جبکہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اینزور سرنائیو کا کہنا تھا، ’’میں امریکہ نہیں جا رہا۔ ابھی میں یہیں ہوں۔ میں بیمار ہوں۔ بدقسمتی سے میں اپنے بیٹے کی مدد نہیں کر سکتا۔ مگر میں جوہر اور اپنے وکیلوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ انہوں نے مجھے کہا ہے کہ وہ صورتحال کے حوالے سے مجھے آگاہ کرتے رہیں گے۔‘‘
اس سے پہلے اینزور سرنائیو نے ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ امریکہ جا کر تیمرلان سرنائیو کی تدفین کے انتظامات کریں گے اور اپنے انیس سالہ بیٹے جوہر سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے۔
اینزور سرنائیو نے امریکہ آکر اپنے بڑے بیٹے تیمرلان سرنائیو کی تدفین کے انتظامات اور اپنے دوسرے بیٹے جوہر سرنائیو سے ملاقات کرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1